مرادآباد:اترپردیش کے مراد آباد تھانہ بھوجپور علاقے میں انکاونٹر کے دوران پولیس نے بجرنگ ل کنوینر قتل معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ قتل کی واردات کے بعد سے ہی دونوں مفرور تھے۔Two Miscreants Arrest After Police Encounter In Moradabad In Uttar Pradesh
ذرائع کے مطابق پولیس نے مرادآباد کے ٹھاکر دوارہ قصبہ کے شانتی نگر وارڈ نمبر چار والمیکی بستی کے رہنے والے وشال کو گزشتہ اتوار کی صبح تقریباً 11.30 بجے اس کے گھر کے قریب بدمعاشوں نے گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔وشال کی اتراکھنڈ کے کاشی پور میں علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ایس ایس پی ہیمراج مینا کی سفارش پر، ڈی آئی جی شلبھ ماتھر نے قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لیے 50،000 روپے کے انعام کا اعلان کیا۔
ایس ایس پی ہیمراج مینا نے قتل کی واردارت میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے پانچ رکنی ایک ٹیم کی تشکیل دی۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے ٹھاکر دوارہ اور اتراکھنڈ میں بڑے پیمانے پر خصوصی تلاشی مہم چلائی۔