اردو

urdu

ETV Bharat / state

آکسیجن پلانٹ پر سلنڈر پھٹنے سے دو افراد کی موت، کئی زخمی - کے ٹی آکسیجن پلانٹ

چنہٹ علاقے میں دیوا روڈ پر واقع کے ٹی آکسیجن پلانٹ میں گیس بھرتے وقت اچانک سلنڈر پھٹ گیا۔

آکسیجن پلانٹ پر سلینڈر پھٹنے سے دو افراد کی موت،کئی زخمی
آکسیجن پلانٹ پر سلینڈر پھٹنے سے دو افراد کی موت،کئی زخمی

By

Published : May 5, 2021, 8:57 PM IST

اترپردیش میں لکھنؤ کے چنہٹ علاقے میں آج آکسیجن پلانٹ پر گیس بھرتے وقت اچانک سلنڈر پھٹنے سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر کئی زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ چنہٹ علاقے میں دیوا روڈ پر واقع کے ٹی آکسیجن پلانٹ میں گیس بھرتے وقت اچانک سلنڈر پھٹ گیا۔ حادثے میں ایک پلانٹ اہلکار سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details