اردو

urdu

گونڈہ: آپسی تنازع میں فائرنگ، دو ہلاک

اترپردیش کے ضلع گونڈہ کےعمری گنج تھانہ علاقے کے پراس مجھوار گاؤں میں آپسی تنازع کے دوران ہوئی فائرنگ میں سابق گرام پنچایت سمیت دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔

By

Published : Apr 3, 2020, 10:23 PM IST

Published : Apr 3, 2020, 10:23 PM IST

گونڈہ:آپسی تنازع میں فائرنگ، دو ہلاک
گونڈہ:آپسی تنازع میں فائرنگ، دو ہلاک

مصدقہ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق جمعہ کچھ افراد نے پرانی رنجش میں گاؤں کے سابق پردھان سمیت دیگر افراد پر فائرنگ کردی۔ اس میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال داخل کرایا گیا جہاں سابق پردھان دیویندر کمار سنگھ عرف لاٹھی سنگھ اور کنہیا پاٹھک کی موت ہوگئی۔

سماج وادی پارٹی(ایس پی) وجے کمارعرف ٹنٹو سنگھ کی حالت کافی نازک ہے۔ دیگر زخمیوں کاعلاج چل رہا ہے۔ موقع پر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس آر کے نیرسمیت دیگر پولیس اہلکار موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details