اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریاگ راج: سڑک حادثے میں دو افراد کی موت

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'دیر رات آگرہ کی جانب سے آرہی تیز رفتار کار سرسا گاؤں کے قریب ہائی وے پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا کر پلٹ گئی'۔

two killed in road accident in prayag raj
پریاگ راج: سڑک حادثے میں دو افراد کی موت

By

Published : Jul 24, 2020, 3:01 PM IST

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سوراؤں علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے تیز رفتار کار کے ٹکرا جانے سے اس میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'دیر رات آگرہ کی جانب سے آرہی تیز رفتار کار سوراؤں علاقے، سرسا گاؤں کے قریب ہائی وے پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا کر پلٹ گئی'۔

اس حادثے میں اس کار ڈرائیور رامیشور پرساد اور راجیو سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ متھرا کے شہزادپور باشندہ اشونی کمار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ 'پولیس نے کسی طرح سے کار کو ٹرک سے الگ کر کے زخمی کو ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details