پولیس اطلاعات کے مطابق پیر کو نواب گنج تھانہ علاقے کے سیمئی گاؤں کے شیوم(18) اور تسلیم(20) موٹر سائیکل سے اتوار کی دیر رات ایک پروگرام میں شرکت کر کے لوٹ رہے تھے۔ اس دوران تیز رفتار ٹرک نے بیرواں چوراہے پر موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔
سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - نواب گنج
اترپردیش کے الہ آباد کے نواب گنج علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
اس حادثے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملہ درج کر کے مفرور ٹرک ڈرائیو ر کوتلاش کرر ہی ہے۔