اردو

urdu

ETV Bharat / state

وشوناتھ کوریڈور میں کام کر رہے دو مزدور کی موت، 8 زخمی - اردو نیوز وارانسی

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں منگل کے روز صبح پیش آئے ایک حادثے میں دو مزدور کی موت ہو گئی جبکہ آٹھ مزدور زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ کاشی وشوناتھ کوریڈور کی خستہ حال عمارت کے گرجانے سے پیش آیا۔

two killed and 8 injured after a building collapsed in vishwanath corridor varansi
وشوناتھ کوریڈور میں کام کر رہے دو مزدور کی موت، 8 زخمی

By

Published : Jun 1, 2021, 1:58 PM IST

یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔ زخمی مزدور عارف مومنین نے بتایا کہ رات میں ڈیوٹی کرنے کے بعد سونے کے لئے گوئنکا لائبریری کی جانب گئے تھے۔

گرمی کی شدت کی وجہ سے عمارت کے نیچے ہی 10 مزدور سو رہے تھے، اسی دوران ایک خستہ حال عمارت گر گئی جس میں دو مزدور کی موت ہوگئی، جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔

دیکھیں ویڈیو

سبھی مزدو مغربی بنگال کے بتائے جارہے ہیں۔ اس پورے معاملے کی تفصیلات وزیراعظم نریندر مودی نے خود لی ہے۔

مزید پڑھیں:

خبر کا اثر: ملاحوں کی مدد کے لیے سماجی کارکنان سامنے آئے

بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فون کر کے مجھ سے اس معاملے کے بارے میں جانکاری لی اور ہر ممکن مدد پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details