نوئیڈا: لا اینڈ آرڈر کے نام پر ریاست اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس کا انکاؤنٹر کا سلسلہ جاری ہے۔ یومیہ کی بنیاد پر ہونے والے مبینہ تصادم میں شرپسندوں کو لنگڑا کرنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ گزشتہ رات میں بھی نوئیڈا کے دو مختلف تھانوں کی پولیس نے دو انکاؤنٹر کیے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ ملزم انکیت 26 نومبر کو تھانہ سیکٹر 58 پولیس سے مڈبھیڑ کے دوران موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ اس میں ملزم کے ساتھی نفیس اور ارجن کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ Two Encounters Occurred in Noida ,Police Shot Two Miscreants
پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کی ملزم انکیت کے پاس سے چوری کے چار لیپ ٹاپ، موٹر سائیکل ایک طمنچہ ایک کھوکھا اور زندہ کارتوس برآمد کیا گیا۔پولیس یہ نہیں بتا سکی کہ انکیت چوری کے چاروں لیپ ٹاپ ایک ساتھ لے کر کہاں جا رہا تھا۔
Two Encounters in Noida نوئیڈا میں پولیس انکاؤنٹر کے واقعات، دونوں ملزم اسپتال میں - ریاست اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس
نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ کی پولیس نے نوئیڈا کے سیکٹر 43 میں لئیق ولد عتیق کو تصادم میں پیر میں گولی مار کر گرفتار کیا وہیں دوسری جانب سیکٹر 58 تھانہ کی پولیس نے سیکٹر 62 میں چھوٹا ڈی پارک کے قریب انکیت ولد دیپک کھوڑا کالونی غازی آباد اتر پردیش کو لنگڑا کیا۔
مزیدپڑھیں:Alleged Encounter in Noida نوئیڈا میں مبینہ تصادم میں دو بد معاش زخمی
پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران بھاگنے کی کوشش میں جب اس کا تعاقب کیا گیا تو اس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں وہ زخمی ہوا اور گرفتار کر لیا گیا ہے ۔لئیق کی بھی یہی کہانی بیان کی گئی کہ وہ چیکنگ کے دوران روکنے پر بھاگنے کے دوران پولیس پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی جو لئیق کی ٹانگ میں لگی یہ بھی اتفاق ھے کہ دونوں کی ٹانگ میں ہی گولیاں لگیں اور اکثر ملزمین کے ٹانگ میں ہی گولیاں لگتی ہیں۔ Two Encounters Occurred in Noida ,Police Shot Two Miscreants