حالانکہ گزشتہ ہفتہ سے تین روز قبل تک یہاں کورونا مریضوں کی تعداد 18 تھی، جو کم ہوکر 9 ہو گئی تھی۔ لیکن آج دو افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آ جانے کے بعد اب ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی ہے۔
رامپور میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں کم زیادہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
آج ایک مرتبہ پھر دو افراد جس میں ایک شخص پہلے سے ہی کوارنٹین کیا گیا تھا اور ایک اسی کی آسرا کالونی کے شخص کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ دونوں افراد رامپور شہر کی آسرا کالونی کے باشندے ہیں۔