استغاثہ کے بموجب کیدارناتھ یادو ساکن مدھوا پور نے تھانہ نواب گنج پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ 23 ستمبر 2012 کو اس کا چھوٹا بھائی سریش کمار لالا بازار میں واقع دواخانہ بند کرکے رات تقریبًا 9 بجے بذریعہ بائیک گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں گھات لگائے بیٹھے رام پرتاپ سنگھ اور ان کے ڈرائیور محمد مختار نے اس کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی ۔
قتل کے دو ملزمین کو عمر قید کی سزا - پولیس شکایت پر قتل کا کیس درج
اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری کی عدالت نے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دو ملزمین کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
قتل کے دو ملزمین کو عمر قید کی سزا
گولی کی آواز پر پہنچے شیام لال ،جے پرکاش و چھو ٹے لال نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا تو ملزمین گولی مار کر فرار ہورہے تھے ۔پولیس شکایت پر قتل کا کیس درج کرکے فرد جرم عدالت میں داخل کردی تھی ۔
عدالت نے پیر کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم رام پرتاپ سنگھ و محمد مختار کو عمر قید و پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔جرمانہ کی رقم میں سے نصف رقم مقتول کی اہلیہ کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔