اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: ایک ہی دن میں تین طلاق کے دو کیسز درج - کانپور

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں ایک ہی دن میں طلاق ثلاثہ کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، شکایت ملنے پر ایڈیشنل کمشنر پریم پرکاش نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

تین طلاق کے دو کیسز درج

By

Published : Aug 9, 2019, 8:47 PM IST

مودی حکومت نے بھلے ہی مسلم خواتین کے لیے طلاق ثلاثہ کا قانون لاگو کروادیا ہے لیکن کانپور میں ایک ہی دن میں دو مختلف کیسز میں شوہروں نے فون پر اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔

اس معاملے کی شکایت متاثرہ خواتین ریحانہ خاتون اور طاہرہ بانو نے پولیس میں کی۔ریحانہ خاتون کا نکاح 2014 میں ہوا تھا جبکہ طاہرہ کا نکاح گزشتہ برس کے اواخر میں ہوا تھا۔

متاثرہ خواتین کا الزام ہے کہ ان کے شوہر جہیز کے لیے ان سے مارپیٹ کیا کرتے تھے جس کی شکایت انھوں نے پہلے بھی پولیس میں کی تھی۔ لیکن گزشتہ روز دونوں شوہروں نے اپنی بیویوں کو یہ کہہ کر طلاق دے دیا کہ انھیں کسی کیس کا ڈر نہیں ہے۔

تین طلاق کے دو کیسز درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details