اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: چوری کے الزام میں دو افراد گرفتار، لاکھوں کے زیورات برآمد - سونے اور چاندی کے زیورات

پولیس نے جمعہ کے روز بند گھروں سے زیورات، قیمتی سامان اور نقد چوری کرنے والے دو بدمعاش تسلیم اور ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات بھی برآمد کیے ہیں۔

نوئیڈا: گھروں میں چوری کرنے والے دو شاطر گرفتار، لاکھوں کے زیورات برآمد
نوئیڈا: گھروں میں چوری کرنے والے دو شاطر گرفتار، لاکھوں کے زیورات برآمد

By

Published : Mar 5, 2021, 8:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے بیٹا 2 پولیس نے جمعہ کے روز بند گھروں سے زیورات، قیمتی سامان اور نقد چوری کرنے والے دو ملزمین تسلیم اور ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات بھی برآمد کیے ہیں۔

نوئیڈا: گھروں میں چوری کرنے والے دو شاطر گرفتار، لاکھوں کے زیورات برآمد

پولیس کے مطابق تسلیم اور ساجد کو جمعہ کے روز خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے گریٹر نوئیڈا کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کے گھروں سے چوری کئے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سونے چاندی کے زیورات بھی ان کے پاس سے برآمد کئے گئے ہیں۔

نوئیڈا: گھروں میں چوری کرنے والے دو شاطر گرفتار، لاکھوں کے زیورات برآمد

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ لوگ بند مکانات کی ریکی کرتے تھے اور وہاں چوری کی واردات کو انجام دیتے تھے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی دلشاد ابھی بھی فرار بتایا جا رہا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details