اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: غیر قانونی شراب کے ساتھ دو افراد گرفتار

پنچایت انتخابات کے پیش نظر غیر قانونی شراب کی فروخت اور نقل و حمل کی روک تھام کے لیے ایکسائز اسٹاف اور تھانہ پولیس کی مشترکہ مہم جاری ہے۔

By

Published : Apr 3, 2021, 10:31 PM IST

مشترکہ روڈ چیکنگ کے دوران اس وقت بڑی کامیابی ملی جب مشرقی پیریفرل گریٹر نوئیڈا میں سرسا ٹول کٹ پرایک اسکارپیو کار کی پچھلی ڈیگی کو چیک کرنے کے بعد ڈیگی سے 8 پیٹی رائل اسٹیگ پووا 180 ایم ایل یعنی 384 پووا غیر قانونی شراب برآمد ہوئی۔

ملزم سورو ولد بلراج ضلع گوتم بودھ نگر اور سمیت کمار ولد جےراج، تھانہ جارچہ ضلع گوتم بدھ نگر کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا اور ملزمان کو تھانہ کاسنہ ضلع گوتم بودھ نگر نے ایکسائز ایکٹ اور آئی پی سی کے متعلقہ سیکشن میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details