اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Arrested By Noida Police: چینی شہریوں کو پناہ دینے کے معاملے میں دو گرفتار - چینی شہری کو پناہ دینے والوں کو گرفتار کیا

گریٹر نوئیڈا پولیس نے چینی شہری کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی غیر قانونی طور پر بھارت میں رہنے کے الزام میں چینی شہریوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا پولیس اسٹیشن بیٹا-2 پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔۔Two Arrested By Noida Police

چینی شہریوں کو پناہ دینے کے معاملے میں دو گرفتار
چینی شہریوں کو پناہ دینے کے معاملے میں دو گرفتار

By

Published : Jun 14, 2022, 4:35 PM IST

دو چینی شہریوں کے 15 دنوں سے غیر قانونی طور پر رہائش دینے کے معاملے میں گریٹر نوئیڈا پولیس اسٹیشن بیٹا-2 نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ویزہ ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں مقیم رہنے کے الزام میں چینی شہریوں کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ Two Arrested By Noida Police بتایا جا رہا ہے کہ چینی شہری سفئی کیلے کا ویزا 2020 میں ختم ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد بھی وہ گریٹر نوئیڈا کے جے پی گرینز میں غیر قانونی طور پر رہ رہا تھا۔ گرفتار شخص نے دونوں چینی شہریوں کو اپنے ساتھ رکھا تھا اور اپنے ہی فلیٹ میں پناہ دی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود دونون روزانہ گولف کھیلنے بھی جاتے تھے۔ دونوں ہی اصل میں چین کے ووہان کے رہنے والے ہیں۔

بہار سیتامڑھی پولیس نے اطلاع دی تھی کہ ایس ایس بی نے دو چینی شہریوں کو سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ اپنے چینی دوست کے ساتھ گریٹر نوئیڈا جے پی گرینس سوسائٹی میں 15 دنوں تک ٹھہرا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد ملزم چینی اور اس کی خاتون دوست کو گروگرام کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی وہ بھارت میں مقیم تھے، اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، دیگر ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu & Kashmir Police: جموں و کشمیر پولیس نے چینی شہری کو گرفتار کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details