اردو

urdu

افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کے الزام میں دو گرفتار

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے جیور تھانے کی پولیس نے افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر 17 روزہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کررہی ہے۔

By

Published : May 2, 2020, 5:48 PM IST

Published : May 2, 2020, 5:48 PM IST

افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کے الزام میں دو گرفتار
افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کے الزام میں دو گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس دوران بڑے پیمانے پر پروگراموں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور رمضان کے مہینے میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھروں میں ہی افطار کریں۔

لیکن پولیس کا دعویٰ ہے کہ گریٹر نوئیڈا میں محلہ چوٹھایا پٹی میں جامع مسجد کے سامنے پپو نامی شخص کے ذریعہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی لوگ شامل ہوئے تھے۔

اس اطلاع پر جیور پولیس موقع پر پہنچی اور تقریباً شام سات بجے افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کے الزام میں دو لوگوں کو کو گرفتار کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details