نوئیڈا میں دادری کے مسلم محلہ میواتیان میں سازش کے تحت جانوروں کو زہر دیکر مارنے والے دو ملزمان Two Accused Arrested For Poisoning Animals کو پولیس نے جمعرات کے روز گرفتار کرلیا۔ ملزمین کے قبضے سے پولیس نے زہر بھی برآمد کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھینس کو زہر دیکر مارنے کے معاملے killing Animals In Dadri میں بھینس کے مالک خورشید عالم نے دادری تھانہ میں ایک معاملہ درج کرایا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آج دو ملزمین کو حراست میں لیا اور دفع 429/34 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔