اردو

urdu

ETV Bharat / state

کچی شراب کا کاروباری گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا میں پولیس نے غیر قانونی طور سے شراب کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے تحت 10 خواتین سمیت 22 لوگوں کو گرفتار کرکے موقع سے شراب اور اسے بنانے والی اشیاء اور شراب کی بھٹیاں برآمد کی ہیں۔

By

Published : Jun 26, 2019, 11:44 PM IST

Updated : Jun 27, 2019, 8:34 AM IST

علامتی تصویر

پولیس ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محترمہ سنیتی کی ہدایت میں بدھ کو ضلع میں کچی شراب بنانے والوں کے خلاف چلائے گئے مہم کے تحت مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی۔

ضلع اوریا میں پولیس نے انیتا، ریما، لتا، نریندر، راجیش، محسن، نسیم، کمل سنگھ، جگدیش، ننکی دیوی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 60 لیٹر دیسی شراب برآمد کرنے کے علاوہ تین بھٹیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے 17کوئنٹل شراب برامد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھونا علاقے کے کیرتپور سے بھوری دیوی کو گرفتار کر کے موقع سے 30 لیٹر کچی دیسی شراب، ایک بھٹی اور تین کوئنتل لہن برآمد کیا ہے۔

بیلا علاقے سے چاندنی کو گرفتار کر کے 30 لیٹر کچی شراب اور 60 کلو لہن تلف کیا ہے۔

پھپھوند علاقے سے نریندر اورریکھا کو ڈیرا کھان پور اور ودیاوتی کو گرفتار کیا ہے۔ان کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب اور تین کوئنٹل لہن تلف کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اجیت مل علاقے سے آدم پور باشندہ مایا دیوی، سنگیتا دیوی کو گرفتار کیا گیا ہےان کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب برآمد کی ہے۔

پولیس نے ایورا کٹرا علاقے سے مکیش و سنیل باشندہ بڑھن کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے پولیس نے 30 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔گرفتار سبھی ملزموں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 27, 2019, 8:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details