اردو

urdu

ETV Bharat / state

دودھ اور اس سے بنی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف پریس کانفرنس

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں ریاستی وزیر صحت تلسی سلوٹ نے پریس کانفرنس کر کے ریاست میں دودھ اور اس سے بنی دیگر اشیاء میں ہورہی ملاوٹ پر بات چیت کی ۔

دودھ اور اس سے بنی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف پریس کانفرنس

By

Published : Jul 30, 2019, 6:04 PM IST

اس پریس کانفرنس میں وزیر صحت تلسی سلاوٹ نے وزیراعلی کمل ناتھ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں ملاوٹ کے خلاف طے کی گئی باتوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کا مستقبل جمع خور لوگ خراب کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو کھوکھلا کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔

وزیراعلی کمل ناتھ کے سخت احکام ہے کی نقلی ماوا اور دودھ کا کوئی استعمال نہ کریں ۔اس ملاوٹ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بلاک تحصیل لیول پر بھی دودھ سے بنی اشیاء کی جانچ کی جارہی ہے ۔

دودھ اور اس سے بنی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف پریس کانفرنس

سلاوٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے وقت دودھ سے جوڑے 13ہزار نمونے لیے گئے تھے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details