اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ نے کھولا بینک اکاؤنٹ

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹ آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں کھولے گئے ہیں۔ مسجد کے لیے عوامی چندہ کس بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا، ابھی اس کا فیصلہ نہیں لیا گیا۔

indo islamic trust in ayodhya uttar pradesh
ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ نے کھولا بینک اکاؤنٹ

By

Published : Aug 30, 2020, 4:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے بینک اکاؤنٹ کھل گیا ہے۔ پانچ ایکڑ زمین پر مسجد کے علاوہ ہسپتال، کمیونٹی کچن، لائبریری اور ریسرچ سینٹر تعمیر ہوگا۔

ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین

انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے سیکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں جو پانچ ایکڑ زمین پر مسجد کے علاوہ دیگر مفاد عامہ تعمیر ہوں گے اس کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولا گیا ہے۔

شاہ نجف امام باڑہ میں نہیں ہوا آگ پر ماتم، زائرین مایوس

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹ آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں کھولے گئے ہیں۔ مسجد کے لیے عوامی چندہ کس بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا، ابھی اس کا فیصلہ نہیں لیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے نام پر دونوں بینک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details