اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونٹوں کی قربانی کی قدیم روایات

بنارس میں لوگ چندہ کرکے مشترکہ طور پر اونٹ خریدتے ہیں اور قربانی کے بعد پورے علاقے میں گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ قربانی عید الاضحی کے دوسرے دن کی جاتی ہے۔

By

Published : Jul 24, 2019, 8:27 PM IST

اونٹوں کی قربانی کی قدیم روایات


ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے مسلمانوں میں قربانی کا جذبہ ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے زیادہ ہے۔ یہاں پر لوگ نہایت خلوص کے ساتھ قربانی کرتے ہیں اور عید الاضحیٰ کے موقع پر کثیر تعداد میں قربانیاں کی جاتی ہیں۔

اونٹوں کی قربانی کی قدیم روایات

بنارس میں بکروں، بھیڑوں اور بھینسوں کی قربانی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی طرح کی اجازت کی ضرورت پڑتی ہے۔

ان جانوروں کے علاوہ بنارس کے مختلف علاقوں میں پانچ اونٹوں کی قربانی بھی دی جاتی ہے۔

بنارس میں اونٹوں کی قربانیاں عام نہیں ہے جبکہ بنارس سے متصل مؤناتھ بھنجن نام کا شہر ہے یہاں پر عام طور سے لوگ اونٹوں کی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔

بنارس میں عیدالاضحیٰ کے پندرہ، بیس دن قبل ہی اونٹ آجاتے ہیں اور مقامی لوگ اچھی طرح سے دیکھ بھال کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں جب مقامی لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تقریبا 150 برس سے اونٹوں کی قربانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر اونٹ کی قربانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اس کے لیے حکومت سے اجازت بھی نہیں لینی بڑتی۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگ چندہ کرکے مشترکہ طور پر اونٹ خریدتے ہیں اور قربانی کے بعد پورے علاقے میں گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ قربانی عید الاضحی کے دوسرے دن کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details