اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: سٹی مجسٹریٹ کی یقین دہانی پر تاجروں کا احتجاج ختم - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرہ آج اس وقت ختم ہو گیا، جب سٹی مجسٹریٹ احتجاج کے مقام پرانی تحصیل پہنچے اور بیوپاریوں کے مسائل کو سن کر ان کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

traders protest ended on the assurance of the city magistrate in rampur
سٹی مجسٹریٹ کی یقین دہانی پر بیوپاریوں کا احتجاج ختم

By

Published : Oct 10, 2020, 5:43 PM IST

رامپور کے بیوپاری سماج کا انتظامی اور میونسپل افسران کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اس وقت اختتام پذیر ہو گیا، جب سٹی مجسٹریٹ خود چل کر مظاہرہ کے مقام پر پہنچے اور انہوں نے بیوپاریوں کی شکایات کو سن کر ان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل بیوپاریوں کا الزام تھا کہ 4 اکتوبر کو ضلع کے انتظامی افسران اور میونسپلٹی کا عملہ پہنچا اور بازار کے دوکان داروں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ ساتھ ہی دوکانداروں کے چالان بھی کاٹے تھے۔

اس کو لیکر بیوپاری اترپردیش ادھیوگ بیوپار منڈل کی قیادت میں پرانی تحصیل میں غیر معینہ ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے۔ بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ چالان کا فائن تو وہ کسی بھی طرح ادا کر سکتے ہیں، لیکن افسران نے جس طرح سے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی اس سے ان کو ذہنی طور پر کافی چوٹ پہنچی ہے اور وہ ہتک عزت کی وجہ سے صدر جمہوریہ سے مرضی کی موت کی اجازت مانگ رہے تھے۔

مزید پڑھیں:

بریلی: بینک پر قرض دینے میں بےضابطگی کا الزام

لیکن موقع پر پہنچے سٹی مجسٹریٹ رام مشر نے بیوپاریوں کو سمجھایا اور کہا کہ میرے رہتے آپ لوگوں کو کسی مشکل میں نہیں جانے دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details