اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: ڈیفینس ایکسپو میں مفت داخلہ - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں جاری ڈیفینس ایکسپو۔2020 میں آخری کے دو دن عوام کے لیے داخلہ مقت کر دیا گیا ہے۔ اس دوران انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

دفاعی سازو سامان  کی نمائش
دفاعی سازو سامان کی نمائش

By

Published : Feb 8, 2020, 10:54 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:51 PM IST

ڈیفینس ایکسپو۔ 2020 میں جمعے کے روز بزنس میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ عام لوگوں کو ڈیفینس ایکسپو میں بلانے کے لیے اسکیم کے تحت داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔ اس سے عام لوگ آرمی اور ایئرفورس کا لائیو ڈیمو دیکھ سکتے ہیں۔ ورنداون یوجنا سیکٹر۔15 کے خاص تقریب والے مقام پر لکھنؤ کے عوام کے لیے داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے ساتھ آئی ڈی کارڈ لانا ضروری ہوگا۔

دیکھیں ویڈیو

ورنداون یوجنا سیکٹر۔ 15 میں بزنس میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ دو دن کے لیے عام عوام کو ڈیفنس ایکسپو میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔ اس میں شائقین ایئرفورس اور آرمی کے لائیو ڈیمو کے ساتھ ریور فرنٹ پر نیوی شو کا مزہ لے سکیں گے۔ شائقین کے لیے ورنداون میں اسٹیٹس ڈسپلے بھی ہیں۔ یہاں جدید ہتھیار، مسائل اور سامان لگائے گئے ہیں۔

ورنداون یوجنا میں آج کا پروگرام
پہلا شو دوپہر 12.00 سے 12.45 تک۔
دوسرا شو دوپہر 03.30 سے شام چار بجے تک۔

گومتی ریور فرنٹ پر پروگرام
پہلا شو دوپہر 11.00 سے دوپہر ایک بجے تک۔
دوسرا شو دوپہر 02.15 سےشام 05.30 بجے تک۔

ڈیفنس ایکسپو۔2020 میں جمعہ کے روز کے دن زبردست ہجوم دیکھنے کو ملا۔ اس دوران تقریباً 15 ہزار شائقین نے ایئر شو سے لطف اندوز ہوئے۔ وہیں نششتیں بھر جانے کے بعد بھی آنے کا سلسلہ جاری رہا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details