اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیم وتی نندن بہوگنا کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ - Hemwati Nandan Bahuguna

بہوگنا صد سالہ تقریبات کمیٹی اور دیگر کئی تنظیموں نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ہیم وتی نندن بہوگنا کو ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا۔

ہیم وتی نندن بہوگنا کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

By

Published : Apr 25, 2019, 11:40 PM IST

ان تنظیموں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں ہندوستان کے قد آور سیکولر رہنماؤں میں سے ایک مسٹر بہوگنا کا مجسمہ نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح ہو کہ بہوگنا گڑھوال کے غیر معروف گاؤں میں 25 اپریل 1919 کو پیدا ہوئے ۔

انھیں 1973 میں اترپردیش کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا تاہم 1975 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے انھیں استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا۔
ایمرجنسی کے بعد مرکز میں بننے والی حکومت میں انھیں کیمیکل اور کھاد کا وزیر بنایا گیا تھا۔

سنہ 1979 میں وہ چرن سنگھ کی کابینہ میں وزیر خزانہ کے منصب پر فائز ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details