اردو

urdu

ETV Bharat / state

زراعت میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے کے لیے ٹپس

زراعت میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے تمام اضلاع کے کسانوں کے ساتھ محکمے ذراعت کے وزیر سوریہ پرکاش شاہی نے ویڈیوں کانفرینسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔

زراعت میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے کے لیے ٹپس

By

Published : Sep 11, 2019, 10:42 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:01 AM IST

اس دوران لکھنؤ سے اگریکلچرل ایکسپرٹ نے خواتین کسان کو بہتر ذراعت کے ٹپس دئے۔

بارہ بنکی کے این آئی سی سینٹر پر یہاں کی خواتین کسانوں نے شرکت کی۔ لکھنؤ میں بیٹھے اگریکلچرل ماہرین نے زراعت کے ٹپس کے ساتھ آمدنی میں اضافے اور صحت سے متعلق بھی ضروری ٹپس دئے۔

لکھنؤ سے ماہرین کے خطاب کے دوران کسانوں نے سوال پوچھے جن کا ماہرین نے مناسب جواب دیا۔ اس دوران قاس گنج کے ایک کسان نے لکھنؤ میں بیٹھے افسروں کی میز پر پلاسٹک کی بوتل میں پانی رکھے ہونے پر سوال کھڑے کئے۔

ویڈیو کانفرینسنگ میں شرکت کرنے آئیں خواتین کسان کافی خوش نظر آئیں۔

ان کا ماننا ہے کہ اس پہل سے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ وہیں ویڈیو کانفرینسنگ میں شرکت کرنے آئے کسان رہنما رام کشور پٹیل نے کہا کہ یہ پہل تو ٹھیک ہے لیکن کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے اور بھی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details