اردو

urdu

ETV Bharat / state

زہریلا پھل کھانے سے تین بہنوں کی موت - سہسوان،علی گڑھ

جنگل میں تینوں بہنوں نے جنگلی پھلیوں کو سبزی کی طرح پکا کر کھا لیا، جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ سے پیٹ میں درد ہونے کی شکایت کی لیکن اہل خانہ نے روزمرہ کی پریشانی سمجھ کر کوئی دھیان نہیں دیا۔

زہریلا پھل کھانے سے تین بہنوں کی موت

By

Published : Nov 25, 2019, 2:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے غنور کوتوالی علاقے میں تین چچیری بہنوں کی زہریلا پھل کھانے سے موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ قادرآباد گاؤں میں ٹیکہ رام کی بیٹی غورہ(8) اور اس کے چچیرے بھائی جگموہن کی بیٹی رچنا(10) اور پپو کی بیٹی ساکشی(9)گذشتہ بدھ کو جنگل میں کھیل رہی تھیں۔ اس دوران تینوں نے جنگلی پھلیوں کو سبزی کی طرح پکا کر کھا لیا جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ سے پیٹ میں درد اور نشہ سا محسوس ہونے کی شکایت کی لیکن اہل خانہ نے روزمرہ کی پریشانی سمجھ کر کوئی دھیان نہیں دیا۔

اگلے دن تینوں کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں علاج کے لیے سہسوان،علی گڑھ اور چندوسی کے لیے لے جایا گیا۔ ساکشی نے سنیچر کو دوپہر کے وقت سہسوان میں اور گورا نے علی گڑھ میں علاج کے دوران دم توڑدیا۔ چندوسی میں ڈاکٹروں نے رچنا کو مرادآباد ریفر کردیا لیکن رچنا نے مرادآباد پہنچنے سے پہلی ہی راستے میں دم توڑدیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details