ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ نئی منڈی کے سی او منڈی ہریش بھڈوریا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مظفر نگر میں ایس ایس پی کے حکم کے مطابق تھانہ سطح پر بسوں میں مسلسل چوری و لوٹ کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'لوٹ کے واقعات کی جانچ کے لئے ایس او جی ٹیم کے ہمراہ کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں تاکہ ان ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے، اسی سلسلے میں ایس او جی اور تھانہ نیو منڈی پولیس نے بھوپا پل کے نیچے چیکنگ کے دوران تصادم کے بعد تین شاطر لٹیروں کو گرفتار کیا۔ جن کی شناخت نتیش عرف نشو ولد اروند ساکن ناروتم پور ماجرہ تھان تیتاوی، گوراو ولد انل ساکن دتیانہ تھانان چھپار اور آدیش ولد دیویندر ساکن گاؤں ناروتم پور تھانت تیاوی کے طور پر کی گئی ہے، یہ تینوں ملزمین ضلع مظفر نگر کے رہائشی ہیں۔'