فیروز آباد: مغربی بنگال سے سماعت پر ہریانہ کی سونی پت کورٹ جانے والے 3 قیدی جمعرات کی دیر رات اترپردیش کے فیروز آباد میں ٹرین سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پر مقامی پولیس اہلکاروں نے ایک قیدی کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ دیگر قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار قیدی مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔ جسے پولیس نے 26 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ فیروز آباد پولیس کے سوشل میڈیا سیل اور جی آر پی فیروز آباد کے سینئر سب انسپکٹر چمن گوسوامی سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہریانہ کی سونی پت پولیس نے سائبر کرائم کے معاملے میں اتم ورمن ولد چندرکانت ورمن، نور اسلام منڈل ولد ایال حسین منڈل، فردوس منڈل ولدمظفر منڈل سبھی مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں، انہیں 26 اپریل کو رام کشن پور چوک گوپال اور بڑکنائی کے قریب بنگلہ دیش بارڈر سے گرفتار کیا تھا۔ سونی پت پولیس ان قیدیوں کو اپنے ساتھ فرکا ایکسپریس سے ٹرین سے اپنے ساتھ لے جارہی تھی۔
Prisoners Escaped From Police Custody ہریانہ پولیس کی گرفت سے تین قیدی ٹرین سے کود کر فرار - اترپردیش اردو نیوز
ہریانہ پولیس کی حراست سے سائبر کرائم کے تین قیدی فیروزآباد میں ٹرین سے کود کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر اترپردیش پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دو کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب رات 12 سے 1 بجے کے درمیان جیسے ہی ٹرین آؤٹر پر دھیمی ہوئی۔ اسی دوران تینوں قیدی چھلانگ لگا کر فرار ہو گئے۔ سونی پت پولیس کے اے ایس آئی جوگیندر سنگھ نے ڈائل 112 پر قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس حرکت میں آگئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ایک قیدی نور اسلام کو ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا۔ جبکہ 2 مفرور قیدیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ جی آر پی کے ایس ایس آئی چمن گوسوامی نے بتایا کہ سونی پت پولیس کی شکایت پر تینوں قیدیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ قیدیوں کے ساتھ چلنے والے پولیس اہلکاروں کی لاپرواہی کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اگر تحقیقات میں لاپرواہی سامنے آئی تو ان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :Bribery Case in Delhi رشوت معاملے میں دہلی پولیس کی خاتون اے ایس آئی گرفتار