اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاس گنج: ایک ہی خاندان کے تین افراد کا گولی مار کر قتل - ڈی آئی جی علی گڑھ رینج دیپک

یوپی کے ضلع کاس گنج میں آپسی رنجش کی وجہ سے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے اور دو افراد شدید زخمی ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

three-people-shot-dead-due-to-mutual-dispute-in-kasganj
کاس گنج: ایک ہی خاندان کے تین افراد کا گولی مار کر قتل

By

Published : Jul 27, 2020, 1:30 PM IST

یوپی پولیس مجرمانہ واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے باوجود ریاست میں ہونے والے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ یوپی کے ضلع کاس گنج کا ہے، جہاں دبنگوں نے گولیوں سے ایک ہی کنبہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔

کاس گنج: ایک ہی خاندان کے تین افراد کا گولی مار کر قتل

واقعہ سورون تھانہ علاقہ کے ہوڈل پور گاؤں کا ہے۔ معلومات کے مطابق پرانی دشمنی کے سبب اتوار کی رات ہوڈل پور گاؤں میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے دوران ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسی دوران 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

آناً فاناً مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی علی گڑھ رینج دیپک رتنا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سشیل گول پولیس فورس کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے کاس گنج ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔ جب زخمیوں کی حالت سنگین ہوگئی تو انہیں علی گڑھ ریفر کردیا گیا۔

واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ہلاک افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی پولیس کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ یہ واقعہ پولیس کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ مقتول کے لواحقین نے بتایا کہ گاؤں میں ہی ان کا ایک اور فریق سے پرانا تنازعہ تھا۔ موقع ملنے پر دوسری طرف کے لوگوں نے اس پر فائرنگ کردی جس میں اس کے کنبے کے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی دیپک رتن نے بتایا کہ 'سورون پولیس اسٹیشن کے علاقے میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اس واقعے کے پیچھے دو یا تین پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔ پچھلے سال بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہلاک ہوا تھا۔ یہ واقعہ ان تمام پرانی دشمنیوں کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ پورے واقعے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details