منگل کے شام کو مدن پورہ سے ایک کورونا مثبت کیس کی تصدیق ہونے کے بعد پیترکنڈا کے علاقے سے مزید تین مریض سامنے آئے ہیں۔
یہ سبھی حال ہی میں پائے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر مریض کےرشتے دار ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے سپاری (ڈلی) کے کاروباری میں کورونا مثبت ہونے کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ علاقے کو ہاٹ سپاٹ کے طور پر سیل کردیا گیا اور ان کے اہل خانہ کے نمونے بھی تفتیش کے لئے بھیجے دیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مطابق ضلع وارانسی میں 3 نئے کورونا مثبت کیسز پائے گئے ہیں.