پروفیسر سراج الدین اجملی (شعبہ اردو) کو آئندہ دو برس کے لیے یونیورسٹی کا کلچر ایجوکیشن سینٹر (سی ای سی) کا نیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ جبکہ کیمیکل انجینئرنگ شعبہ کے چیئرمین جناب نسیم احمد خان کو دو برس کے لیے سینٹر فار پروموشن آف سائنس کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔
پروفیسر شمس الحق صدیقی
ڈی ایس ڈبلو کے طور پر پروفیسر شمس الحق صدیقی یونیورسٹی کے مختلف اقامتی ہالوں کی علمی و ثقافتی سرگرمیوں کے رابطہ کار کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
چیف میڈیکل افسر اور متعلقہ پرووسٹ کے ساتھ مل کر یونیورسٹی ہیلتھ سروس کی کارگزاری اور علاج کی نگرانی کریں گے اور کوچنگ و گائڈنس سینٹر نیشنل سروس اسکیم، ایمپلائمنٹ بیورو اور جنرل ایجوکیشن سینٹر کی کار کردگی کی نگرانی کے ساتھ دیگر متعلقہ امور سرانجام دیں گے۔ پروفیسر صدیقی ایک ممتاز اکیڈمیشین ہونے کے ساتھ ہی انتظامی امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ دوبار یونیورسٹی کورٹ اور اکیڈمک کونسل کے ممبر رہ چکے ہیں۔ وہ سٹاف ایسوسیشن سینٹر پرچیز کمیٹی اور اور گروان سیل کے ممبر رہ چکے ہیں۔