علیگڑھ: مسلم حلقوں میں یہ بات اکثر سننے کو ملتی ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں سے مسلم امیدوار انتخابات میں کامیابی Election Victory اسی لیے نہیں جیت پاتے کیوں کہ اکثر ایک سے زیادہ مسلم امیدوار Muslim Candidate میدان میں اتر جاتے ہیں یا سیاسی جماعتیں اتار دیتی ہیں جس کے سبب مسلم ووٹ تقسیم ہو جاتا ہے۔ مگر مسلم ووٹ تقسیم Muslim Vote Divide ہونے کی فکر نہ تو سیاسی جماعتوں کو ہوتی ہے اور نہ ہی مسلم امیدواروں کو، یہی وجہ ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں سے بھی مسلم امیدوار کامیاب نہیں پاتے۔
ضلع علی گڑھ شہر اسمبلی حلقہ بھی ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، جہاں سے ریاست اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے لیے خاتون سمیت تین مسلم امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزمانے اتر چکے ہیں۔
ایسی صورتحال میں حلقے کے ووٹرالجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ کس مسلم امیدوار کو ووٹ دیا جائے تاکہ وہ کامیاب ہوجائے، مسلم ووٹ اکثر مسلم امیدواروں میں تقسیم ہو جاتے ہیں جس کے سبب بی جے پی کے امیدوار کو با آسانی کامیابی حاصل ہو جاتی ہے کیونکہ ان کا ووٹ اتنا تقسیم نہیں ہوتا، جتنا مسلمانوں کا ہوتا ہے۔