بجنور کے سیوہارا علاقے میں تیز رفتار دو کاروں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو لوگوں کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شخص نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ مرادآباد سیوہارا شاہراہ پر آج صبح سیوہارا اور سہس پور کے درمیان گاوں سلطان پور کے پاس واقع لکش پبلک اسکول کے سامنے مرادآباد کی جانب سے آرہی کار کی دوسری کار سے ٹکر ہوگئی۔ دوسری کار دھام پور کی جانب سے آرہی تھی۔ ٹکر میں دونوں کاروں کے پرخچے اڑ گئے۔ پولیس نے دونوں کار سے لوگوں کو باہر نکالا۔