اترپردیش میں مظفرنگر کے بڈھانا علاقے میں جمعہ کے روز سڑک حادثے میں موٹرسائکل سوار تین لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دو موٹرسائکلوں پر سوار تین افراد بڈھانا سے باغپت جا رہے تھے کہ علی الصبح جیسے ہی بڈھانا باغپت شاہراہ پر زیر تعمیر پلیا کے قریب پہنچے کہ وہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔