اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک - اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ

ضلع پرتاپ گڑھ میں موٹر سائیکل اور ٹرک کی ٹکر میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔

پرتاپ گڑھ: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک
پرتاپ گڑھ: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

By

Published : Apr 29, 2021, 2:15 PM IST

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ ہیڈکوارٹر سے 40 کلومیٹر مسافت پر تھانہ آسپور دیوسرہ علاقے کے تلیانی (امرگڑھ) گاؤں کے نزدیک گزشتہ شب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔

اس ضمن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے آج بتایا کہ تھانہ آسپور دیوسرہ علاقے کے پٹّی ڈھکوا شاہراہ پر تلیانی (امر گڑھ) گاؤں کے نزدیک گزشتہ شب ایک ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی۔

مہلوکین کی شناخت آسپور دیوسرہ کے رہنے والے دیپک گوتم (19) ، سورج (20)، و ساحل (19)کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیئے بھیج دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details