اردو

urdu

ETV Bharat / state

بس۔ کار کی ٹکر، تین افراد ہلاک - سڑک حادثہ

اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے کھورا بار علاقے میں جمعرات کو بس اور کار کی آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں کار سوار تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

By

Published : Nov 28, 2019, 3:08 PM IST

پولیس نے بتایا کہ بہار کے دربھنگہ کے رہنےوالے پانچ افراد ہریانہ سےکار پر سوار ہوکر گورکھپور کے راستے بہارجارہے تھے کہ صبح نو بجے جگدیش پور پولیس چوکی کے نزدیک فور لین پر کسیا سے گورکھپور آرہی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے پرمٹ بس کی کار سے آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔

اس حادثے میں کار سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیاہے جہاں ان کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے۔ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details