ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، اس حادثہ میں تین افراد کی موقع پر ہی المناک طور پر موت واقع ہوگئی، جبکہ چار افراد زخمی بتائے جارہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو علاج کے لیے میرٹھ ریفر کردیا گیا ہے۔
دراصل، نگر کوتوالی کے علاقے مظفر نگر میں سہارنپور شاہراہ پر ٹرک اور کار میں ذبردست تصادم ہوا۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک شوہر بیوی اور ان کے بیٹے شامل ہیں۔ جو مراد آباد سے چندی گڑھ جا رہے تھے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ان کی کار مظفر نگر میں سہارنپور شاہراہ پر پہنچی تو اس نے سامنے سے آنے والے ایک ٹرک کو ٹکر ماری۔