اطلاع کے مطابق بی جے پی کے ضلعی صدر شریکانت کٹیار اپنے ساتھی ڈی سی ایف چیئر مین پوتی لال گوتم اور منیش گپتا کے ساتھ لکھنؤ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے 'بنگرماؤ لکھنؤ' روڈ سے جارہے تھے۔ راستے میں ٹرک ڈرائیور گیس سلنڈر پر کھانا بنا رہے تھے۔ اسی دوران سلنڈر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرک ڈرائیور سلنڈر پھینک کر فرار ہو گیا۔
سلینڈر پھٹنے سے بی جے پی کے ضلعی صدر سمیت تین زخمی
ریاست اتر پردیش کے 'بنگرماؤ لکھنؤ' روڈ کے کنارے کھانا پکاتے ہوئے اچانک آگ لگنے کے سبب گیس سلینڈر پھٹ گیا ، جس سے بی جے پی اناؤ ضلعی صدر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
سلیڈر پھٹنے سے بی جے پی کے ضلعی صدر سمیت تین زخمی
اسی دوران ضلعی صدر شریکانت کٹیار اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہی پاس میں چائے پی رہے تھے۔ سلنڈر کو اپنی طرف آتے دیکھ کر سری کانت ، منیش گپتا اور پوتی لال گوتم بھاگنے لگے لیکن تب تک یہ سلنڈر پھٹ گیا۔ سلنڈر کے ٹکڑے شریکانت کٹیار اور منیش گپتا کے گال اور گلے میں جا دھسے۔ ٹکڑے پڑنے سے ضلع کا سربراہ شدید زخمی ہوگیے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لکھنؤ کے ٹراما سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Last Updated : Sep 26, 2019, 11:08 PM IST