اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو میں تین سرکاری ہسپتال ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل

مئو میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر تین ہسپتال بھی ہاٹ اسپاٹ کی فہرست میں آگئے ہیں۔

By

Published : Jul 13, 2020, 4:39 PM IST

Three government hospitals in Mau turned into hotspots
مئو میں تین سرکاری ہسپتال ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل

اترپردیش کے ضلع مئو میں تین سرکاری ہسپتال ہاٹ اسپاٹ قرار دئے گئے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں کورونا پازیٹیو معاملے سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کافی محتاط ہو گیا ہے۔

ہاٹ اسپاٹ کی کارروائی کے بعد یہاں ہر روز سینیٹائزیشن کا عمل انجام دیا جا رہا ہے۔ بلدیہ کے اہلکار ہسپتالوں میں باقاعدگی سے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

مئو میں تین سرکاری ہسپتال ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل

ہاٹ اسپاٹ قرار دئے جانے کے بعد بھی سرکاری ہسپتال کے خاتون وارڈ میں کچھ مریض موجود ہیں۔

ہسپتال کے ذمہ داروں کے مطابق مریضوں کی حالت ایسی نہیں ہے کہ انہیں دوسرے ہسپتال میں شفٹ کیا جا سکے۔

خاتون وارڈ میں خاص طور پر سنیٹائزیشن کیا جارہا ہے۔ ہاٹ اسپاٹ کئے گئے سرکاری ہسپتال کے اسٹاف کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال میں فی الحال ایمرجنسی وارڈ ہی کام کر رہے ہیں لیکن یہاں مریضوں کو دوا مہیا کرانے کا عمل بند ہے۔ مریضوں کو باہر سے دوائیں لینی پڑ رہی ہیں۔ بلدیہ ملازمین کے مطابق سینیٹائزیشن کا عمل 14 روز تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details