علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ڈیوٹی کے دوران لاپرواہی برتنے کے معاملے میں اے ایم یو وائس چانسلر نے تین ملازمین کو معطل کر دیا۔ AMU Employees Suspended
جانکاری کے مطابق اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے بلڈ بینک میں ایک بڑا لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کا تین تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں برجیش کمار نام کا ایک سکیورٹی گارڈ ایک شخص جو اپنا خون عطیہ کرنے آیا تھا اس کے ہاتھ میں سیرنج لکا کر جسم سے خون نکالتا دکھ رہا ہے جب کہ بلڈ بینک میں تعینات دونوں ملازمین غیر حاضر تھے۔
AMU Employees Suspended اے ایم یو میڈیکل کالج کے تین ملازمین معطل - اے ایم یو کے تین ملازمین معطل
اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ڈیوٹی کے دوران لاپرواہی برتنے کے معاملے میں اے ایم یو وائس چانسلر نے تین ملازمین کو معطل کر دیا۔
اے ایم یو میڈیکل کالج کے تین ملازمین معطل
مزید پڑھیں:
اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے اور اے ایم یو انتظامیہ نے ایک فیکٹ فائنڈنگ انکوائری تشکیل دی۔ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی سفارش پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سکیورٹی گارڈ سمیت دونوں ملازمین کو معطل کردیا۔