اردو

urdu

By

Published : May 7, 2020, 3:59 PM IST

ETV Bharat / state

اے ایم یو: 24 گھنٹے میں تین کورونا وائرس متاثرین صحت یاب

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریسیڈینٹ ڈاکٹر آننت شرما سمیت تین کورونا وائرس متاثرین نے کورونا وائرس کی جنگ میں جیت حاصل کی، مکمل طور سے صحت یاب ہونے کے بعد جے این ایم سی سے چھٹی بھی دے دی گئی۔

تین کورونا وائرس متاثرین صحت یاب
تین کورونا وائرس متاثرین صحت یاب

اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کووڈ۔ 19 کے شکار ہوئے متاثرین میں سے 3 نے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی جنگ میں جیت حاصل کی۔

اس سے قبل 11 دیگر متاثرین مکمل طور سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جو علیگڑھ کے دیگر اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ جن کو بھی اسپتال میں چھٹی مل چکی ہے۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج

ا۔ اے ایم یو کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر آننت شرما، عمر 29 سال کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے کے بعد 25 اپریل کو جے این ایم سی میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔

2۔ نرملا دیوی عمر 52 سال کو جے این ایم سی 3 مئی کو کورونا وائرس مثبت کے بعد علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ جو پروفیسر مجاہد بیگ اور پروفیسر محمد شمیم کے زیر علاج تھی۔ جنکی دونوں کورونا وائرس رپورٹ منفی آنے کے بعد اسپتال سے چھٹی کردی گئی۔

3۔ تیسری متاثرین جمیلہ جن کی عمر 70 سال کو 28 اپریل کو جے این ایم سی میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ جو پروفیسر راکیش بھارگواہ اور پروفیسر ایم شمیم کے زیر علاج تھی جنکی دونوں رپورٹ منفی آنے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

اس طرح 24 گھنٹے میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں کورونا وائرس سے تین متاثرین مکمل طور سے صحت یاب ہوئے جن کو اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی۔

آئسولیشن وارڈ سے باہر آتے ہوئے جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد صدیقی، میڈیکل سپریٹینڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان اور ان کی ٹیم نے ڈاکٹر شرما کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیکل کالج کے متعلقہ شعبوں کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر شرمانے صحت یاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں اور نرسوں وغیرہ کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ علاج میں سنجیدگی دکھائی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر شرما کو صحت یاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی اور کہا میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details