ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے رینڈم کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔
نوئیڈا: رینڈم ٹیسٹ میں تین افراد کورونا مثبت پائے گئے محکمہ صحت کی ٹیم نے 81 افراد کا اینٹیجن ٹیسٹ لیا، جس میں ایک شخص مثبت پایا گیا۔ وہیں چیلا بارڈر پر 84 افراد کی اچانک ٹیسٹنگ کی گئی، جس میں دو افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
نوئیڈا: رینڈم ٹیسٹ میں تین افراد کورونا مثبت پائے گئے معلومات دیتے ہوئے ڈاکٹر ٹکم سنگھ نے کہا کہ 'ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایات پر اسی طرح رینڈم اینٹی ٹیسٹنگ کا عمل سرحد پر جاری رہے گا۔ ٹیسٹنگ کے لیے پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئی، جن کی موجودگی میں لوگوں کو روک کر ٹیسٹ کیا گیا۔
وہیں بتایا جا رہا ہے کہ تین بجے تک تمام ٹیمیوں نے ٹیسٹنگ بند کر دیا تھا۔