اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: سی اے اے کے خلاف مظاہرے میں تشدد، تین افراد گرفتار - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پتھراؤ اور آتشزنی کے الزام میں پولیس گرفتاریاں کر رہی ہے۔ اسی الزام کے تحت تین افراد کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر شناخت کر کے گرفتار کیا ہے۔

مظاہرے میں تشدد، تین افراد گرفتار
مظاہرے میں تشدد، تین افراد گرفتار

By

Published : Jan 9, 2020, 9:30 AM IST

Updated : Jan 9, 2020, 10:09 AM IST

ضلع میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ 20 دسمبر کو جمعے کی نماز کے بعد مظاہرہ پرتشدد ہوگیا تھا۔ مظاہرے میں شامل تین افراد کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر شناخت کر کے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین کے نام سلمان، عرفان اور محمد عمر ہے۔

مظاہرے میں تشدد، تین افراد گرفتار، دیکھیں ویڈیو

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

روٹ اور مدینہ چوک کے پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے تلاشی میں غیر قانونی ہتھیار، تلوار وغیرہ برآمد کیے تھے۔ پولیس تشدد کرنے والوں کے خلاف لگاتار کارروائی کر رہی ہے، جن لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے ، ان کی گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ معمول کی کاروائی ہے۔

Last Updated : Jan 9, 2020, 10:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details