اردو

urdu

ETV Bharat / state

ATM Fraud in Pratapgarh اے ٹی ایم مشین سے فریب کرکے پیسے نکالنے والے تین ملزم گرفتار - اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے تین ملزم گرفتار

پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ لیلاپور پولیس نے چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر منگل کی تاخیر شام صاحب گنج بازار انڈیا اے ٹی ایم کے نزدیک اے ٹی ایم مشین سے فریب کر پیسہ نکالنے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر صاحب گنج بازار انڈیا اے ٹی ایم کے نزدیک سے آدتیہ شکلا و روہت شکلا ساکنان بڑا کا پوروا وکرم پور تھانہ لیلاپور اور وپن پانڈے ساکن کھجورنی تھانہ کوتوالی سٹی پرتاپگڑھ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف بینکوں کے چودہ اے ٹی ایم کارڈز برآمد کیا۔ ATM fraud in Pratapgarh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 28, 2022, 6:00 PM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ لیلاپور پولیس نے چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر منگل کی تاخیر شام صاحب گنج بازار انڈیا اے ٹی ایم کے نزدیک اے ٹی ایم مشین سے فریب کر پیسہ نکالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر مختلف بینکوں کے چودہ اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیا۔ATM fraud in Pratapgarh

پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال اتل نے آج بتایا کہ تھانہ لیلاپور کے سب انسپکٹر رمیش یادو مع فورس چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر صاحب گنج بازار انڈیا اے ٹی ایم کے نزدیک سے آدتیہ شکلا و روہت شکلا ساکنان بڑا کا پوروا وکرم پور تھانہ لیلاپور اور وپن پانڈے ساکن کھجورنی تھانہ کوتوالی سٹی پرتاپگڑھ کو گرفتار کر ان کے قبضے سے مختلف بینکوں کے چودہ اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیا ۔

پولیس کی بازپرس میں ملزمان نے بتایا کہ وہ لوگ سیدھے سادھے لوگوں کو جھانسہ دے کر ان کا اے ٹی ایم کارڈ بدل اور کوڈ معلوم کر فرضی طریقے سے پیسہ نکال لیتے ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر بدھ کو جیل بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: ATM Money saved by Arrival of Police پولیس کی آمد سے اے ٹی ایم کی رقم لٹنے سے بچی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details