ایودھیا میں زمین خریدنے کے معاملے میں چل رہی بدعنوانی کی خبروں پر برسر اقتدار اور حزب اختلاف پارٹیاں ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئی ہیں۔ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ جن کے ہاتھ رام بھکتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وہ رام مندر کی تعمیر کو لے کر صلاح نہ دیں۔ جو بھی الزام لگائے جارہے ہیں وہ صرف الزام ہیں، اس کی جانچ کی جائے گی۔ اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسرہ طرف کانگریس اقلیتی سیل کے چیئرمین شاہنواز عالم نے کہا کہ کم سے کم یوگی مودی کو عوام سے ڈر نہیں لگتا لیکن بھگوان سے تو ڈرنا ہی چاہیے۔ ایودھیا میں بھگوان رام کے نام پر عوام کے عقیدے سے جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کو شرم آنی چاہیئے اور سامنے آکر جواب دینا چاہیے۔