ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی منگل کو کلکٹریٹ پہنچے۔
ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی ٹوکیو سے واپس لوٹنے کے بعد آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔کلکٹریٹ پہنچنے پر وکلاء نے ان کا زوردار استقبال کیا اور 'سہاس ایل وائی زندہ باد' کے نعرے لگائے۔
یہ تمغہ میرا نہیں، پورے ملک کا ہے: سہاس ایل وائی سہاس ایل وائی نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 'مجھے ایسی محبت کی امید نہیں تھی۔ میں اس کے لیے ہمیشہ عوام کا شکر گزار رہوں گا۔'
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Paralympics: بھارت کا تاریخی کارنامہ، 19 تمغوں کے ساتھ 24ویں مقام پر
کلکٹریٹ آڈیٹوریم پہنچے سہاس ایل وائی نے کہا کہ 'میں گوتم بدھ نگر کے لوگوں کا بہت شکر گزار ہوں۔ مجھے بے پناہ محبت ملی ہے۔ میں اپنے آپ پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ تمغہ میرا نہیں، پورے ملک کا ہے۔'