سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'کانگریس کا سپاہی ہونے کی وجہ سے میں راہل گاندھی کی قیاد ت میں مکمل یقین و اعتماد ظاہر کرتےہوئے ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کو تیار ہوں۔ ملک کے مفاد میں راہل گاندھی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے کر پارٹی کی کمان کو اپنے ہاتھوں میں رکھتے ہوئے کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا کام کرتے رہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'آنے والے وقت میں کانگریس پارٹی مزید مضبوطی کے ساتھ سامنے آئے گی اور ملک کو ایک بہتر صاف و شفاف، ترقی پذیر حکومت ملے گی۔'
لوک سبھا انتخابات کے نتائج پارٹی کی توقعات کے برخلاف رہے ہیں۔ اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے کانگریس صدر اہل گاندھی نے مجلس عاملہ کی میٹنگ میں صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے جسے مجلس عاملہ نے نامنظور کر دیا ہے۔