اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے ناگلا نین سکھ گاؤں میں گذشتہ دنوں سابق پردھان کے قتل کا معاملہ Former Pradhan Murder Case میں پولیس نے تیسرے ملزم کو گرفتار Third Accused Arrested کر لیا ہے۔
Former Pradhan Murder Case In Noida: سابق پردھان قتل کیس کا تیسرا ملزم گرفتار اس سے قبل پولیس نے دو دیگر ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ جن میں سے ایک نابالغ ہے۔ گرفتار ملزم Arrested Accused پر قاتلوں کو تعاون کرنے کا الزام ہے۔ حالانکہ متوفی کے اہل خانہ پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ کلیدی ملزم اب بھی فرار ہے اور پولیس دباؤ میں کام کر رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دادری تھانہ علاقے میں واقع ناگلا نین سکھ گاؤں کے رہنے والے 65 سالہ سابق پردھان کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک Former Pradhan Murder Case In Noida کر دیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک دن پہلے ونیت اور ایک نابالغ نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ جس میں سے پولیس نے ونیت کو جیل بھیج دیا ہے۔ گھر والے اس گرفتاری کو فرضی قرار دے رہے ہیں۔
اس معاملے میں پولیس نے تیسرے ملزم پدم سنگھ کو آج گرفتار کیا ہے۔ اس قتل عام میں متوفی ننھو کے رشتہ داروں نے تھانے میں 15 لوگوں کے خلاف شکایت Case Registered درج کرائی ہے۔ جس کی بنیاد پر پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
دوسری جانب اتر پردیش نوئیڈا کے تھانہ فیس 3 پولیس نے ایک شراب اسمگلر Illegal Liquor Smuggling کو گرفتار کیا۔ پولیس نے نوئیڈا کے سیکٹر 67 کی جھگی جھوپڑی سے امیت نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر غیر قانونی شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی پولیس نے پردھان اسحاق قتل کا معاملہ حل کر لیا
واضح رہے کہ تقریباً 7 مہینے پہلے ونیت کے والد اور ننھو کے چچیرے بھائی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس تنازعہ کے دوران تصفیہ کروانے کے نام پر ننھو نے اپنے چچیرے بھائی کو وینت جے والد کے ذریعے کثیر رقم حاصل کی تھی۔ تبھی سے ونیت کی گاؤں کے سابق سربراہ ننھو سے رنجش شروع ہو گئی تھی۔ 6 ماہ بعد ننھو کو اس کے کھیت میں گولی مار کر قتل Former Pradhan Murder Case کر دیا گیا تھا۔