اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں قانون و انتظام دم توڑ چکا ہے: پرینکا - صحافی وکرم جوشی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوگی حکومت کے دوران اترپردیش میں کرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اس کی تازہ مثال صحافی وکرم جوشی کو دو روز قبل غازی آباد میں قتل کیا گیا تھا اور اب کانپور میں ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jul 24, 2020, 1:21 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش میں جرائم کا سیلاب آگیا ہے اور لا اینڈ آرڈر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔

محترمہ گاندھی نے جمعہ کے روز کہا 'اتر پردیش میں قانون و انتظام دم توڑ چکا ہے۔ اب عام لوگوں کی جانیں لی جارہی ہیں۔ کوئی بھی خود کو کہیں بھی محفوظ محسوس نہیں کرتا، خواہ وہ گھر ہو، سڑک یا دفتر ہو۔'

انہوں نے بتایا کہ صحافی وکرم جوشی کو دو روز قبل غازی آباد میں قتل کیا گیا تھا اور اب کانپور میں ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا 'وکرم جوشی کے بعد اب اغوا شدہ سنجیت یادو کو کانپور میں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے اغوا کاروں کو رقم بھی دلوائی اور انہیں قتل کردیا گیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details