ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق کے پوتے ضیاء الرحمٰن برق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے سنہ 1527 میں ایک تاریخی مسجد تعمیر کرائی تھی۔ لیکن آج افسوس کی بات ہےکہ اس مسجد کی جگہ پر مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ صبر سے کام لیا ہے اور بھارتی آئین کے حکم کا احترام کیا ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس سپریم کورٹ کے جج نے یہ فیصلہ دیا ہے، اس کو بی جے پی نے راجیہ سبھا کا رکن بنا دیا۔