ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک نوجوان کا بیلٹ سے گلا گھونٹ کر نامعلوم بدمعاشوں نے قتل کے واردات کو انجام دے کر موقع سے فرار ہوگئے۔
بجنور: مال گودام سے نوجوان کی لاش ملی
اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک گوشت کاروباری نوجوان کی لاش اس کے گھر کے قریب ایک گودام میں پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
بجنور میں مال گودام سے نوجوان کی لاش ملی
بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی شہر بجنور کے قصابان کا رہنے والا ایک گوشت تاجر ناظم کی لاش گھر کے قریب ایک گودام میں پڑی ہوئی ملی۔ پتنگ اڑا رہے آس پاس کے بچوں نے ناظم کے گھر پر اطلاع دی۔ لواحقین نے پولیس کو اس اس بات کی جانکاری دی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
لاش کے پاس پڑی بیلٹ کے نشان صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ فی الحال پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔