اردو

urdu

ETV Bharat / state

SP Leader on Election: اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی لہر چل رہی ہے

ایم ایل سی راکیش یادو MLC Rakesh Yadav نے کہا کہ پورے اترپردیش میں ایس پی کی لہرWave of Samajwadi Party چل رہی ہے اور عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ الیکشن والے دن سائیکل کے آگے بٹن دبا کر عوام دشمن بی جے پی حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیا جائے۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی لہر چل رہی ہے
اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی لہر چل رہی ہے

By

Published : Jan 10, 2022, 4:00 PM IST

اترپردیش نوئیڈا کے سیکٹر 70 کے دفتر میں ایس پی کے سابق مہا نگر صدر راکیش یادو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی تنظیم کے اہم عہدیداروں اور سینیئر رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ Meeting of Senior SP Leaders منعقد ہوئی۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی لہر چل رہی ہے

میٹنگ کی صدارت ضلع صدر اندر پردھان نے کی۔ ایس پی ایم ایل سی راکیش یادو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر ایس پی ایم ایل سی راکیش یادو نے کہا کہ پورے اتر پردیش میں ایس پی کی لہر چل رہی ہے اور عوام نے اپنا ذہن بنا لیا The People Made up Their Minds ہے کہ الیکشن والے دن سائیکل کے آگے بٹن دبا کر اس عوام دشمن بی جے پی حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس بار پارٹی کارکن نوئیڈا کی سیٹ جیت کر تاریخ لکھنے کا کام کریں گے۔ ایس پی کے دور حکومت میں نوئیڈا میں ہوئے تاریخی ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر اس بار یہ سیٹ ایس پی جیتے گی۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی لہر چل رہی ہے

اس موقع پر ایس پی کے قومی ترجمان راجکمار بھاٹی نے کہا کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے اکھلیش یادو کو وزیر اعلیٰ بنانا، اس کے لیے اعلان کردہ امیدوار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنا ضروری ہے۔ اس الیکشن میں بی جے پی کی رخصتی یقینی BJP's leave is certain ہے۔اس موقع پر سابق مہا نگر صدر راکیش یادو نے کہا کہ ایس پی کی پالیسیوں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے ہر گاؤں اور سیکٹر میں چھوٹی ٹیمیں بنانا ضروری ہے۔ ہمیں کووڈ پروٹوکول اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے اپنی بات عوام تک پہنچانی ہے۔ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ اس بار نوئیڈا کے لوگ ایس پی کو جیتنے کے لیے کام کریں گے۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی لہر چل رہی ہے

اس موقع پر ایم ایل سی راکیش یادو، قومی ترجمان راجکمار بھاٹی، ضلع صدر اندر پردھان، سابق میٹرو پولیٹن صدر راکیش یادو، دیہی ضلع صدر مہیندر یادو، سٹی صدر دیپک وِگ، سابق میٹروپولیٹن صدر سوبے یادو، سابق امیدوار سنیل چودھری، محمد نوشاد ،نادر شاہ ،جنرل سکریٹری اور ترجمان راگھوندرا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details